Sunday, 26 May 2024, 05:51:52 pm
روس نے یوکرین تنازع کے حل کیلئے چین کی رضا مندی کاخیر مقدم کیا ہے
March 20, 2023

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے چینی صدر شی جن پنگ کے آج ماسکو کے دورے سے قبل یوکرین کے تنازعے کے حل میں تعمیری کردار ادا کرنے کیلئے چین کی رضا مندی کا خیر مقدم کیا ہے۔چینی اخبار میں شائع ہونے والے ایک اداریئے میں صدر پیوٹن نے کہا کہ روس کو اِس دورے سے بہت امیدیں وابستہ ہیں اور یوکرین پر چین کے متوازن سلوک کیلئے شکر گزار ہیں۔اسی طرح چینی صدر نے روسی اخبار میں لکھے گئے اداریے میں یوکرین کے تنازعے کا مشترکہ اور پائیدار سلامتی، مسلسل مذاکرات اور یکساں پائیدار اور باعمل مشاورت کے ذریعے مناسب حل نکالنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔