Sunday, 19 May 2024, 12:56:29 pm
پنجاب احساس پروگرام کے تحت متاثرین سیلاب کی بحالی کیلئے مثالی کام کیا گیا ہے:پرویز الٰہی
January 21, 2023

پنجاب کے وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب احساس پروگرام کے تحت متاثرین سیلاب کی بحالی کیلئے مثالی کام کیا گیا ہے۔انہوں نے آج لاہور میں پنجاب احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی تفصیلات محفوظ کرنے کیلئے ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ احساس پروگرام اور سیلاب زدگان کی بحالی جاری رہے گی، انہوں نے کہا کہ مستند اعدادو شمار ملنے کے بعد سندھ کے متاثرین سیلاب کیلئے ایک ارب روپے فراہم کئے جائیں گے۔ملاقات میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس راشن پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کو مالی امداد کی فراہمی اور متاثرین سیلاب کی بحالی کیلئے جاری اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔