Saturday, 20 April 2024, 01:43:06 am
پنجاب حکومت کا عمران خان کو قتل کرنے کے خدشات کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کا فیصلہ
March 23, 2023

پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو قتل کرنے کے مبینہ خدشات کی تحقیقات کے لئے ایک کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹوئیٹر ہینڈل پر اپنی ایک پوسٹ میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ حکومت چاہتی ہے کہ اس طرح کے سنگین الزامات کی وسیع پیمانے پر تحقیقات کو یقینی بنایاجائے۔

انہوںنے کہاکہ الزامات ثابت ہونے یا نہ ہونے کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔