Tuesday, 23 April 2024, 04:25:21 pm
روس نے بیلاروس میں باقاعدہ جوہری میزائل نصب کرنا شروع کر دیئے
May 26, 2023

روس نے بیلاروس میں باقاعدہ جوہری میزائل نصب کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ایٹمی میزائلوں کی تنصیب کا اعلان صدر پیوٹن نے سرکاری ٹیلی ویژن پر ایک انٹرویو میں کیا۔روس کے وزیر دفاعSERGEI SHOIGUنے منسک میں بیلاروس کے اپنے ہم منصب سے ملاقات کے دوران کہاکہ مغرب نے مل کر ہمارے ممالک کے خلاف جنگ شروع کر رکھی ہے۔وارہیڈز 1991 ء سے روس سے باہر اور بیلاروس میں نصب کیے جاچکے تھے۔امریکہ کی وزارت خارجہ نے جوہری میزائلوں کی تنصیب کے منصوبے کو مسترد کر دیا اور کہا کہ واشنگٹن کا دفاعی جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے موقف میں تبدیلی کا کوئی ارادہ نہیں۔