Saturday, 27 July 2024, 07:53:36 am
قومی ٹی ٹونٹی کپ:کل کراچی میں 4 میچزکھیلے جائیں گے
November 30, 2023

 کل کراچی میں قومی ٹی ٹونٹی کپ  میں چار میچ کھیلے جائیں گے۔

 پہلے میچ میں راولپنڈی ریجن کا مقابلہ ایبٹ آباد ریجن سے ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں سیالکوٹ ریجن اور وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقوں کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔دونوں میچ دن گیارہ بجے شروع ہوں گے۔

پشاور ریجن اور لاہور ریجن وائٹس کے درمیان میچ سہ پہر تین بجے شروع ہوگا جبکہ رات آٹھ بجے لاہور ریجن بلیوز اور کراچی ریجن وائٹس مدمقابل ہوں گے۔