Tuesday, 30 April 2024, 01:11:02 am
پی سی بی نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے میچ آ فیشلز کا اعلان کردیا
April 14, 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا ہے۔یہ سیریز جمعرات سے رواں ماہ کی ستائیس تاریخ تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائیگی۔آئی سی سی کے میچ ریفریز کے ایلیٹ پینل کے رکن Andy Pycroft میچ آفیشلز کی ٹیم کی قیادت کریںگے جن میں پانچ امپائرز احسن رضا، علیم ڈار، آصف یعقوب، فیصل آفریدی اور رشید ریاض شامل ہیں جو امپائرنگ کی ذمہ داریاں سرانجام دیںگے۔