غزہ پر اسرائیلی حملوں اور مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں اسرائیلی چھاپوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تیرہ فلسطینی شہید ہوگئے۔مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے TULIKAREM کے نور شمس پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی کارروائی میں ایک بچے سمیت پانچ فلسطینی شہید ہوئے۔جنوبی غزہ کے علاقے رفاح میں رہائشی عمارات پر اسرائیلی حملوں میں اٹھارہ فلسطینی شہید ہوئے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔غزہ میں گزشتہ برس سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر چونتیس ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ چھہتر ہزار آٹھ سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔