Friday, 21 June 2024, 09:29:25 pm
صدر کا ایس ایم ایز پر انفارمیشن ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے پر زور
March 13, 2023

File Photo

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی مصنوعات کو آخری صارف سے منسلک کرنے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے مستفید ہوں۔ آج (پیر) شام اسلام آباد میں سرگودھا چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال انڈسٹریز کے نمائندوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چھوٹے اوردرمیانے درجے کے کاروبار ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے ۔انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مواصلاتی ذرائع کی ترقی سے عالمی تجارت بہت آسان ہوگئی ہے۔